Urdu

6/recent/ticker-posts

آباد رہیں گے ویرانے، شاداب رہیں گی زنجریں

آباد رہیں گے ویرانے، شاداب رہیں گی زنجریں
جب تک دیوانے زندہ ہیں، پھولیں گی پھلیں گی زنجریں

آزادی کا دروازہ بھی، خود ہی کھولیں گی زنجریں
ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں گی، جب حد سے بڑھیں گی زنجریں

جب سب کے لب سل جائیں گے، ہاتھوں سے قلم چھن جائیں گے
باطل سے لوہا لینے کا اعلان کریں گی زنجریں

اندھوں بہروں کی نگری میں یوں کون توْجہ کرتا ہے
ماحول سنے گا دیکھے گا، جس وقت بجیں گی زنجریں

جو زنجیروں سے باہر ہیں، آزاد انھیں بھی مت سمجھو
جب ہاتھ کٹیں گے ظالم کے، اس وقت کٹیں گی زنجریں

یہ طور بھی ہیں صیادی کے، یہ ڈھنگ بھی ہیں جلادی کے
سمٹیں سکڑیں گی زنجیریں، پھیلیں گی بڑھیں گی زنجریں

زنجیریں تو ہٹ جائیں گی، ہاں ان کے نشاں رہ جائیں گے
میرا کیا ہے ظالم، تجھ کو بدنام کریں گی زنجریں

لے دے کے حفیظؔ ان سے ہی تھی امید وفا دیوانوں کو
کیا ہوگا جب دیوانوں سے ناتہ توڑ یں گی زنجریں

حفیظ میرٹھی مرحوم

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments