لب ہلانا جرم ہے ، آنسو بہانا جرم ہے
لب ہلانا جرم ہے ، آنسو بہانا جرم ہے
ماجرائے غم بہ ہر صورت سنانا جرم ہے
ہے اُسے قانونِ فطرت سے بغاوت ناپسند
زخم کھا کر تلملاؤ، مسکرانا جرم ہے
ضبط غم ہے لازمی عشق و وفا کے باب میں
کسی کو زخمِ دل جا کر دکھانا جرم ہے
وحید انصاری
0 Comments