Urdu

6/recent/ticker-posts

تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں

تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں
جسے میں چھوڑ دیتا ہوں مکمل چھوڑ دیتا ہوں

محبت ہو کہ نفرت ہو بھرا رہتا ہوں شدت سے
جدھر سے آئے یہ دریا اُدھر ہی موڑ دیتا ہوں

یقیں رکھتا نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق پر
جو دھاگہ ٹوٹنے والا ہو اُس کو توڑ دیتا ہوں

مرے دیکھے ہوئے سپنے کہیں لہریں نہ لے جائیں
گھروندے ریت کے تعمیر کر کے چھوڑ دیتا ہوں

عدیمؔ اب تک وہی بچپن وہی تخریب کاری ہے
قفس کو توڑ دیتا ہوں، پرندے چھوڑ دیتا ہوں

عدیمؔ ہاشمی 

Post a Comment

0 Comments