Urdu

6/recent/ticker-posts

صدا ہوں اپنے پیار کی جہاں سے بے نیاز ہوں

 صدا ہوں اپنے پیار کی جہاں سے بے نیاز ہوں

کسی پہ جو نہ کھل سکے وہ زندگی کا راز ہوں

صدا ہوں اپنے پیار کی رچے ہیں میرے زمزمے

ہواؤں میں گھٹاؤں میں میرے گلے کا نور ہیں

گھلا ہوا فضاؤں میں کہوں تو چاندنی ہوں میں

چھڑوں تو اک ساز ہوں کسی پہ جو نہ کھل سکے

وہ زندگی کا راز ہوں صدا ہوں اپنے پیار کی

سنے اگر مری صدا تو چلتے کارواں رکیں

بھلا کے اپنی گردشوں کو سات آسماں رکیں

میں حسن کا غرور ہوں میں دلبری کا راز ہوں

کسی پہ جو نہ کھل سکے وہ زندگی کا راز ہوں

 صدا ہوں اپنے پیار کی جہاں سے بے نیاز ہوں

 قتیل شفائی

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments