Urdu

6/recent/ticker-posts

بیٹیاں پھول ہیں : گھر کو جنت سی بنا دیتی ہیں

پھول جب شاخ سے کٹتا ہے ، بکھر جا تا ہے

پتیاں سوکھتی ہیں ٹوٹ کے اڑ جاتی ہیں

ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں

ماں کی آنکھوں‌ کی چمک بنتی ہیں

باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں

گھر کو جنت سی بنا دیتی ہیں

ہرقدم پیار بچھا دیتی ہیں

جب بچھڑنے کی گھڑی آتی ہے

غم کے رنگوں میں خوشی آتی ہے

ایک گھر میں تو اترتی ہے اداسی لیکن

دوسرے گھرکے سنورنے کا یقیں ہوتا ہے

ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر

سوکھتی ہیں نہ کبھی ٹوٹتی ہیں

اک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پھول کھلا دیتی ہیں

محمود شام

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments