Urdu

6/recent/ticker-posts

نبی ﷺ کے صحابہ کے رستے پہ چل کے

نبی ﷺکے صحابہ کے رستے پہ چل کے
دلوں کا سکوں ہم نے حاصل کیا ہے

لگا ہے نشہ جب سے جنت کا ہم کو
اُچاٹ اپنا جی اس جہاں سے ہوا ہے

وہ ﷺ طائف کی وادی میں کھا کھا کے پتھر
تمہارے لیے جو تڑپتا رہا تھا

اسی کے طریقے کو پیروں سے روندھا
ذرا خود بتاؤ یہ کیسی وفا ہے؟

یہ وہ موت ہے دوستو جس کی خاطر
نبی ﷺ نے بھی مانگی تھیں رب سے دعائیں

کَٹایا ہے اس راہ میں جس نے سر کو
خدا کی قسم وہ امر ہو گیا ہے

سنو! احد کے پار سے یہ صدائیں
انس بن نضر (رضی اللہ عنہ) کی تمہیں کہہ رہی ہیں

جو اللہ کی راہ میں جاں لُٹا دے
وہی اصل میں عاشقِ مصطفٰی ﷺ ہے

مصائب کے میدان میں کود پڑنا
طلب میں شہادت کی دل کا مچلنا

خدا کے لیے سارے عالم سے کَٹنا
حقیقت میں فردوس کا راستہ ہے

محاذوں سے آتی جنت کی خوشبو
میرے دل کو بے چیں کیے جارہی ہے

چلی ہے جو فردوس سے ٹھنڈی ٹھنڈی
جوانو! بلاتی تمہیں یہ صبا ہے

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments