Urdu

6/recent/ticker-posts

ناموس رسالت ﷺ کی حفاظت کے لئے آ

ناموس رسالتﷺ کی حفاظت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عبادت کے لئے آ

پیغمبر اسلام ﷺ کی توقیر پے حملہ
ظلمات کا ، ایمان کی تنویر پے حملہ

اے مردِ مسلمان ، شہادت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عبادت کے لئے آ

پستی پے اُتر آیا ہے ، کفار کا کینہ
مھنجدار میں ہے غیرتِ مسلم کا سفینہ

طوفانوں سے لڑنے کی روایت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عبادت کے لئے آ

گستاخ زباں ، کفر کا منہ توڑنا ہو گا
بکھرے ہوئے احرار کو پھر جوڑنا ہو گا

آقاﷺ سے محبت کی صداقت کے لئے آ
تلواروں کے سائے میں عبادت کے لئے آ

پھر تیغ اُٹھا ، سرکشِ دستورِ غلامی
بے تاب فتوحات ہیں، دینے کو سلامی

میدان میں دنیا کی امامت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عبادت کے لئے آ

اے عشق محمدﷺ کے علمدار، کہاں ہے
اے ختم نبوت کے وفادار، کہاں ہے

مت ڈھونڈ قیادت کو ، قیادت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عبادت کے لئے آ

غیرت کے محاذوں پے، تجھے دین پکارے
سرشار ہے ایمان سے، دکھلا دے نظارے

قران کی سرِ دار تلاوت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عادت کے لئے آ

کمتر ہے کمینہ ہے نبی پاکﷺ کا دشمن
اللہ کا عدو ، سرورِ لولاک ﷺ کا دشمن

تُو نام و نشاں اس کا ، مٹانے کے لئے آ
تلواروں کے سائے میں عبادت کے لئے آ

ہے جان سے، اولاد سے، ہر شے سے مقدم
افضال ہمیں ، حرمتِ سرکارِ دو عالم ﷺ

جاں اُن پے لُٹانے کی سعادت کے لئے آ
تلواروں کے سایے میں عبادت کے لئے آ

ناموس رسالتﷺ کی حفاظت کے لئے آ
ناموس رسالتﷺ کی حفاظت کے لئے آ

کلام : افضال صدیقی

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments