Urdu

6/recent/ticker-posts

آج بھی اسکرپٹ پر اپنے نام کے ساتھ معین کا نام لکھ دیتا ہوں، انور مقصود

بلال مقصود نے اپنے والد سے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے ان سے معین اختر کے حوالے سے سوال کیا، ’کیا آپ کو ان کی یاد آتی ہے؟‘ اس پر انور مقصود نے ایک شعر سناتے ہوئے کہا کہ معین اختر کی یاد نے انہیں آج تک نہیں چھوڑا، وہ 32 برسوں تک معین اختر کے لیے لکھتے رہے۔ انور مقصود کے مطابق ’جو بڑے لوگ ہوتے ہیں وہ نظروں سے تو دور چلے جاتے ہیں لیکن ہوتے یہیں ہیں، معین اختر ہر گھر میں ہر کسی کے دل میں ہیں‘۔ 

یاد رہے کہ انور مقصود اور معین اختر نے یادگار شو ’لوز ٹاک‘ میں برسوں تک ایک ساتھ کام کیا۔ اس حوالے سے انور مقصود کا کہنا تھا کہ ’اکثر میں لوز ٹاک جیسا کوئی پروگرام لکھتا ہوں تو اپنا نام لکھنے کے بعد اگلی لائن میں معین کا نام ہی لکھ دیتا ہوں (لیکن) پھر مجھے اسے کاٹنا پڑتا ہے اور کسی اور کا نام لکھنا پڑتا ہے‘۔ خیال رہے کہ 9 برس قبل 22 اپریل 2011 کو نمکین، کرارے اور برجستہ جملے بولنے والے مقبول فنکار معین اختر حرکت قلب بند ہونے کے باعث اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

بشکریہ ڈان نیوز


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments