Urdu

6/recent/ticker-posts

لازاوال کرداروں کے خالق مصنف اشتیاق احمد

مصنف اشتیاق احمد 5 اگست 1944ء کو بھارتی ریاست پانی پت میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان جھنگ میں آکر آباد ہوا۔ ان کی پہلی کہانی 1960ء میں ہفت روزہ ’قندیل‘ میں چھپی جس کا عنوان “بڑا قد” تھا جبکہ ان کے پہلے ناول کا نام” پیکٹ کا راز “ تھا جو ایک رومانوی ناول تھا اور انھیں اس کا معاوضہ 50 روپے کی صورت میں ملا۔ وہ بچوں سے متعلق رسالوں کے ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور بڑوں میں یکساں مقبول تھے۔ ان کی انسپکٹر جمشید سیریز نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی، محمود ، فاروق ، فرزانہ اور انسپکٹر جمشید کے کردار پڑھنے والوں کے ذہن میں اشتیاق احمد کی یادیں ہمیشہ زندہ ر کھیں گے۔



ان کی انسپکٹر کامران سیریز اور شوکی سیریز کو بھی خاص پذیرائی ملی۔ ان کے تحریر کردہ ناولوں کی مجموعی تعداد 1100 سے بھی زائد ہے جن میں بادلوں کے اس پار، غار کا سمندر، ہزار سال کا آدمی، مجرم کا چہرہ سمیت 800 سے زائد ناول جمشید سیریز پر مبنی ہیں اور ان کے 15 سے زائد ناول ابھی طباعت کے آخری مراحل میں ہیں۔ یاد رہے کہ اشتیاق احمد کراچی میں ہونے والے کتب میلے میں شرکت کے بعد واپس اپنے آبائی شہر جھنگ جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھے کہ اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے اور 17 نومبر 2015ء کو ایئرپورٹ پر ہی انتقال کر گئے، ان کی عمر 71 برس تھی۔

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments