Urdu

6/recent/ticker-posts

چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس

چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

اس دل پہ لگا کر ٹھیس جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

اک آہ بھری ہو گی ، ہم نے نہ سنی ہو گی
جاتے جاتے تم نے آواز تو دی ہو گی

ہر وقت یہی ہے غم، اس وقت کہاں تھے ہم
کہاں تم چلے گئے

چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

ہر چیز پہ اشکوں سے، لکھا ہے تمھارا نام
یہ رستے گھر گلیاں ، تمھیں کر نہ سکے سلام

ہائے دل میں رہ گئی بات، جلدی سے چھڑا کر ہاتھ
کہاں تم چلے گئے

چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

اب یادوں کے کانٹے اس دل میں چبھتے ہیں
نہ درد ٹھہرتا ہے نہ آنسو رکتے ہیں

تمھیں ڈھونڈ رہا ہے پیار ہم کیسے کریں اقرار
کہ ہاں تم چلے گئے

چٹھی نہ کوئی سندیس جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے

اس دل پہ لگاکر ٹھیس جانے وہ کون سا دیس
جہاں تم چلے گئے
  

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments